اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسپين کے ممبران پارليمنٹ نے ايک علامتي ووٹنگ کے ذريعے باضابطہ طور پر آزاد فلسطيني ملک کو تسليم کر ليا ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق اسپين کي پارليمنٹ کے ارکان نے منگل کو ايک علامتي ووٹنگ کے ذريعے فلسطين کو آزاد ملک کي حيثيت سے قبول کر ليا ہے۔
پارليماني ممبران نے حکومت کے مطالبہ کيا ہے کہ وہ بھي باضابطہ طور پر فلسطين کو ايک آزاد ملک کي حيثت سے قبول کرے۔ اس سے پہلے سوئڈن جيسے کئي يورپي ممالک فلسطين کو آزاد ملک کا درجہ دے چکے ہيں۔ دوسري جانب سلووانيہ کے صدر نے فلسطين کو ايک آزاد ملک کي حيثت سے تسليم کرنے کي حکومتي کوششوں کي حمايت کي ہے۔ سلووانيہ کے صدر بورٹ باہور نے منگل کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمي برادري کو فلسطين کو ايک آزاد ملک کا درجہ دينے کے منصوبے تيز کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ فلسطيني عوام سے اسرائيلي فوجيوں کي مسلسل شکست اور اس جعلي حکومت کے مزاحمت کے سامنے بے بس و لاچار ہونے کے بعد يورپي ممالک نے فلسطيني عوام کي حقانيت کو تسليم کر ليا ہے۔ توقع اس بات کي ہے کہ يورپي يونين کے زيادہ تر رکن فلسطين کو ايک آزاد رياست کي حيثيت سے قبول کر ليں گے۔

















.......
/169